2nd Fame Football League-2015| Baba Cargo FC, Lahore United FC & Murad FC grabs wins.[Press Release]

2nd Fame Football League-2015| Baba Cargo FC, Lahore United FC & Murad FC grabs wins.[Press Release]

 2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015), Lahore, Pakistan

Round B Match Results

Group A

Baba Cargo FC beat Jabbar Friends FC 5:0 @ 1500 PST @ RA Bazar Football Ground, Lahore Cantt, Lahore, Pakistan

Scorer Baba Cargo: Ali (FW) 1 Goal @ 12 Mnt, Nazeer (FW) 2 Goals @ 22, 50 Mnts and Zaheer 2 Goals @ 46, 54 Mnts.

Referee: Muhammad Iqbal

Assistant Referees: Muhammad Jameel and Younas Anthony

Match Commissioner: Mian Tariq Cell 0322-4588785

Group B

Lahore United FC beat Gulshan-e-Ravi FC 4:2 @ 1700 PST @ Fame Sports Football Ground, Model Town, Lahore, Pakistan

Scorer Lahore United: Abdul Rehman (FW) 1 Goal @ 4 Mnt, Shaani (FW) 2 Goals @ 9, 42 and Mudassar (FW) 1 Goal @ 28 Mnt.

Scorer Gulshan-e-Ravi : Noroz (FW) 2 Goals @ 48, 63 Mnts.

Referee: Muhammad Iqbal

Assistant Referee: Waheed Murad and Liaqat Ali Shah

Match Commissioner: Shabir Ahmed Cell 0305-4505586

Group D

Murad FC beat Real Lahore FC 2:0 @ 1500 PST @ CU Park Campus Football Ground, New Campus, Lahore, Pakistan

Scorer Murad: Irfan 2 Goals @ 13, 83 (both through Penalty Kick)

Referee: Waheed Murad

Assistant Referees: Zubair Sarwer, Liaqat Ali Shah

Match Commissioner: Abdul Rashid Cell 0332-5680252

Attn: Sports Reporters/Sports Editors

Press Release

Pakistan, Lahore, Monday, December 8, 2015

Three matches were played in Round B of 2nd Annual Fame Football League-2015 (FFL-2015) under auspices of Fame Sports Football Club (FSFC).  Murad Club had a big upset beating last year,s champions Real Lahore FC, while Baba Cargo FC and Lahore United FC easily won their matches.

According to press release issued hare by FSFC, first match was played at RA bazaar football ground Baba Cargo thrashed Lahore United with a five goal margin. For Baba Cargo striker Ali scored in 12minute, later on Nazir also scored in 22nd minute. In the second half Zaheer struck twice in 46th and 54th minute, Nazir also scored in 50th minute. Match was officiated by Muhammad Iqbal referee, Assistant referee Muhammad Jamil and Younas Anthony and Tariq Khan was match commissioner.

In secnd group B match, played at Model town ground, Gulshan Ravi Club lost to Lahore United Club in a 4-2 thriller. For Lahore United Club Abdur Rehman scored in just 4th minute. Then lead was doubled by Shani’s goal in 9th minute. Third goal was scored by Mudassir in 23rd minute while Shani scored again in 42nd minute. For Gulshan Ravi Club Noroze scored in 48th minute, while Majid reduced lead in 63rd minute. Match was officiated by Muhammad Iqbal referee, Assistant referees were Waheed Murad and Liaqat Ali Shah and Shabbir Ahmad was match commissioner.

In the third group D match Murad Club made the biggest upset by defeating last years champions Real Lahore at New Campus football ground. Murad Club dominated in entire game in 13th minute Molvi Irfan scored after taking a pass from the left through penalty kick and in second half Irfan did an action replay goal in 83rd minute. Goalkeepers of Murad FC showed mastery by saving many attempts. Match was officiated by Waheed Murad referee, Assistant referees were Liaquat Ali Shah and Zubair Sarwar, while Abdur Rashid was match commissioner.

The next round B matches will be played on Friday December 11.

پریس ریلیز
برائے توجہ: سپورٹس ایڈیٹر/ سپورٹس رپورٹر
پاکستان،لاہور،سوموار،7دسمبر،سن 2015ء
فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میںآج تین میچ کھیلے گئے۔مراد کلب نے پچھلے سال کی فاتح ٹیم رئیل لاہور کو ہرا کر اس لیگ کا سب سے بڑا اپ سٹ پیدا کردیا۔ جبکہ بابا کارگو اور لاہور یونائٹیڈ نے اپنی مخالف ٹیموں کو بآسانی زیر کر دیا۔
فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء کے راونڈ بی کاپہلا میچ گروپ اے کے تحت جبار فرینڈز کلب بمقابلہ لاہور یونائٹیڈ کلب کے مابین آر اے بازار فٹ بال گراونڈ لاہور میں کھیلا گیا جس میں بابا کارگو کلب نے جبار فرینڈز کلب کو پانچ گول کے بھاری مارجن سے ہر ا دیا۔کھیل کا آغاز ہی انتہائی جارحانہ انداز سے ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف بہترین موومنٹ بنائی۔کھیل کے 12 ویں منٹ میں بابا کارگو کے سٹرائیکر علی نے دفاعی کھلاڑی کو بہترین ڈاج دیتے ہوئے ٹاپ آف ڈی سے بہترین فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔کھیل کے 22 ویں منٹ میں بابا کارگو کے سٹرائیکر نظیر نے سٹرائیکر ظہیر کے ساتھ کمبینیشن بناتے ہوئے سنٹر ہاف سے بال کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔ پہلے ہاف میں صرف دو گول ہی ہو سکے۔دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں میچ کے 46 ویں منٹ میں تیسرا گول ظہیر نے سنٹر ہاف سے دفاعی کھلاڑیوں کو چمکہ دیتے ہوئے میچ کا بہترین گول کر دیا۔ نظیر نے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کے لیے چوتھا گول نظیر نے کھیل کے 50 ویں منٹ میں ٹاپ آف دی ڈی سے رائٹ ونگ سے ساتھی کھلاڑی کے خوبصورت کراس پر بال کو کک لگا کر گول کر دیا۔پانچواں گول کھیل کے 54 ویں منٹ میں ظہیر نے انفرادی طور پر دوسرا گول مڈ فیلڈراحتشام کے پاس پرکیا۔ اس میچ کے ریفری محمد اقبال ، اسسٹنٹ ریفری محمد جمیل اور یونس انتھونی جبکہ میچ کمشنرطارق خان تھے۔
دوسرا میچ گروپ بی کے تحت گلشن راوی کلب بمقابلہ لاہور یونائٹیڈ کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہورمیں کھیلا گیا جس میں لاہور یونائٹیڈ کلب نے دو کے مقا بلے میں چار گول سے فتح سمیٹ لی۔ کھیل کے 4 ویں منٹ میں لاہور یونائٹیڈ کے سٹرائیکر عبدالرحمان نے رائٹ ونگ سے سنٹر لائن سے تھرو پاس حاصل کیا اور شوٹنگ سرکل کے باہر سے گول کر دیا۔ تھوڑی دیر کے بعد9 ویں منٹ میں رائٹ ونگ سے بنے ہوئے کراس پر گول کیپر کو گول پوسٹ سے باہر آنا پڑا جس پر لاہور یونائٹیڈ کے لیفٹ آوٹ شانی نے اپنی ٹیم کی لیے دوسرا گول کردیا۔تیسرا گول کھیل کے 23 ویں منٹ میں بذریعہ کراس سنٹر فاروڈ کی پوزیشن سے سٹرائیکر مدثر نے کیا۔ چوتھا گول 42 ویں منٹ میں شانی نے رائٹ ونگ سے سنٹر لائن سے بال کو قابو میں کرتے ہوئے گول پوسٹ کی طرف پیش قدمی کی اور دفاعی کھلاڑی کو بہترین ڈاج دیتے ہوئے ڈی کے باہر سے شوٹ مار کر بال کو جال کی راہ دکھائی۔ یہ گول اس میچ کا تیز ترین(Speedy) گول تھا۔ دوسرے ہاف کے آغاز ہی سے کھیل کے 48 ویں منٹ میں گلشن راوی کلب کے سٹرائیکر نوروز نے ڈی کے باہر سے ساتھی کھلاڑی سے پاس وصول کرتے ہوئے بہترین بال جگلنگ (ball juggling) کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹ کے زریعے اپنی ٹیم کی لیے پہلا گول کر نے میں کامیاب رہے۔کھیل کے 63ویں منٹ میں گلشن راوی کلب کے لیفٹ آوٹ ماجد خان نے سنٹر لائن سے بہترین ڈربلنگ (Dribbling) کرتے ہوئے لاہور یونائٹیڈ کے تین دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے بال کو نوروز کومائنس پاس (minus pass) دیا جس کو انہوں نے گول پوسٹ میں ڈال دیا۔اس ہاف میں لاہور یونائٹیڈ کوئی گول نہ کر سکی۔اور اس طرح لاہور یونائٹیڈ نے یہ میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔اس میچ کے ریفری محمد اقبال، اسسٹنٹ ریفری وحید مراد اور لیاقت علی شاہ جبکہ میچ کمشنرشبیر احمد تھے۔
تیسرا میچ گروپ ڈی کے تحترئیل لاہور کلب بمقابلہمراد کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ بال گراونڈ ،نیو کیپس لاہور میں کھیلا گیا جس میں مراد کلب نے پنلنٹی کک کے زریعے دونوں گول کر کے پچھلے سال کی فاتح ٹیم کو ہرا کر اس لیگ کا سب سے بڑا اپ سٹ پیدا کردیا۔ مرا دکلب کھیل کے آغاز ہی سے چھائی رہی اور شائیقین فٹ بال کو اعلیٰ کھیل پیش کر کے داد تحسین حاصل کی۔پہلے ہاف میں کھیل کے 13 ویں منٹ میں مراد کلب کے سٹرائیکر عرفان نے لیفٹ ونگ سے بال لیکر گول پوسٹ کی طرف چارج کیا جس کی وجہ سے رئیل لاہور کے دفاعی کھلاڑی کو ٹف ٹیکلنگ(Tough Tackling) کرنا پڑی ۔ جس پر ریفری وحید مراد نے مراد کلب کو پنلٹی دے دی۔ جس پر عرفان نے پنلٹی کک پر گول کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مزید کوئی گول نہ ہوسکا ۔ دوسرے ہاف میں خلاف توقع مراد کلب نے رئیل لاہور کے گول پوسٹ پر لگا تار جارحانہ حملے کیے جس کی وجہ سے رئیل لاہور کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنا پڑی۔کھیل کے 83 ویں منٹ میں عرفان نے اس بار رائیٹ ونگ سے گول پوسٹ کی طرف سے اٹیک کیا ۔ دفاعی کھلاڑی کی رف ٹیکلنگ کی وجہ سے ریفری نے مراد کلب کو پنلٹی دی۔ جس پر عرفان نے انہتائی عمدگی سے دوسرا گول کر دیا۔ یہ گول پہلے ہاف کا ری پلے (re-play) لگ رہا تھا۔ اس کھیل میں مراد کلب کے گول کیپر عصنفر یاسین کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کئی یقینی گول بچانے میں کلیدی رول ادا کیا۔اس طرح مراد کلب نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے برتری حاصل کرکے شائیقن فٹ بال سے داد سمیٹی۔ اس میچ کے ریفری و حید مراد، اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ اور زبیر سرور جبکہ میچ کمشنرعبدالرشید تھے۔
دوسری سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- کے راونڈ بی کے اگلے میچز بروز جمعتہ المبارک 11 دسمبر 2015 کو کھیلے جائیں گئے۔