2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015) | Baba Cargo FC & Usmania FC grabs win.[Press Release]

2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015) | Baba Cargo FC & Usmania FC grabs win.[Press Release]

2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015), Lahore, Pakistan

Round B Match Results

Group A

Baba Cargo FC beat Young Union FC 6:2 @ 1830 PST @ Fame Sports Football Ground, Model Town, Lahore, Pakistan

Scorer Baba Cargo: Zaheer (FW) 1 Goal @ 5 Mnt, Faisal (MF) 19 Mnt, Waheed (FW) 1 Goal @ 24 Mnt and Ali (FW) 3 Goals @ 56, 57, 85 Hat-trick

Scorer Young Union: Fahad (FW) 1 Goal @ 8 Mnt and Qayyum (FW) 1 Goal @ 45 Mnt.

Referee: Muhammad Afzal

Assistant Referee: Muhammad Amjad Chaudhry and Naeem Shahzad

Match Commissioner: Shabir Ahmed Cell 0305-4505586

Group C

Usmania FC beat Lums FC 5:2 @ 1500 PST @ CU Park Campus Football Ground, New Campus, Lahore, Pakistan

Usmania: Salman 2Goals @ 10, 50 Mnts, Hamza (MF) 1 Goals @ 28 Mnt, Zeeshan (FW) 1 Goal @ 57 Mnts and Daniyal ( FW) 1 Goal @ 81 Mnt.

Lums: Awais (FW) 1 Goal @ 36 Mnt and Noshi (FW) 1 Goal @ 75 Mnt.

Referee: Muhammad Iqbal

Assistant Referee: Muhammad Amjad Chaudhry and Naeem Shahzad

Match Commissioner: Abdul Rashid Cell 0332-5680252

 

Next 2nd FFL-2015 Fixture :( Friday, December 25, 2015)

پریس ریلیز
برائے توجہ: سپورٹس ایڈیٹر/ سپورٹس رپورٹر
پاکستان،لاہور،سوموار،21دسمبر،سن 2015ء
فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میںآج دو میچ کھیلے گئے عثمانیہ کلب نے لمس کلب کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔بابا کارگو نے علی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ینگ یونین کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے مات دے دی۔
فیم سپورٹس فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء کے راونڈ بی کاآج کا پہلا میچ گروپ سی کے تحتعثمانیہ کلب اورلمس کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ بال گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں کھیلا گیا جو کہ عثمانیہ کلب نے دو کے مقابلے میں پانچ گول کے مارجن سے جیت لیا۔ کھیل کے پہلے دس منٹ تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتے رہے اور شائقین فٹ بال کو اعلیٰ کھیل دیکھنے کو ملی۔ کھیل کے10 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے سٹرائیکر سلمان نے لیفٹ ونگ سے آئے ہوے پاس پر گول کیپر کو خوبصورتی سے ڈاج دے کر اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔ دوسرا گول عثمانیہ کلب کے حمزہ نے کھیل کے 28 ویں منٹ میں ٹاپ آف پنلٹی ایریا میں ساتھی کھلاڑی کے پاس پر بال کو گول کیپر کے سر کو اوپر سے گزار کر کیا۔دوسری طرف لمس کلب کے اویس نے رائٹ سائٹ سے کی گئی فری کک (Free Kick) پر ہیڈ کے زریعے گول کر دیا۔ اس طرح پہلا ہاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے عثمانیہ کلب کے حق میں رہا۔دوسرے ہاف میں عثمانیہ کلب جارہانہ انداز اپنائے ہوئے نظر آرہی تھی۔کھیل کے50 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے سلمان نے بال کو سنٹر ہاف سے لمس کلب کے تین دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوے کیری کرتے ہوئے گول کیپر کے دائیں طرف سے بال کو جال کی راہ دکھائی۔اور اپنی ٹیم کے لیے تیسرا اور انفرادی طور پردوسرا گول کیا۔ سات منٹ کے بعد 57 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے زیشان نے دو دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیا جس پر گول کیپر نے آگے بڑھ کر بال کو پکڑنا چاہا لیکن زیشان نے ڈاج دیتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے چوتھا گول کر دیا۔ دوسری طرف لمس کلب کے اویس نے بال کو سنٹر ہاف سے لیتے ہوئے تین دفاعی کھلاڑیوں کو انہتائی خوبصورتی سے ڈاج دیتے ہوئے گول کر دیا۔ یہ اس میچ کا سب سے خوبصورت گول تھا اور ارجنٹائن کے میسی کی یاد دلا رہا تھا۔کھیل کے 81 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے دانیال نے کارنر پر ہیڈ کے زریعے بال کو جال کی طرف پھینکا لیکن بال گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگئی جس پر دانیال نے ٹیب ان (Tab in) کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے پانچواں گول کر دیا۔ اس طرح عثمانیہ کلب اس میچ کی فاتح کہلائی۔اس میچ کے ریفری محمد اقبال، اسٹنٹ ریفری محمد امجد چودہری اور نعیم شہزادجبکہ میچ کمشنر عبدالرشیدتھے۔
دوسرا میچ راونڈ بی کے تحت گروپ اے کے تحت بابا کارگو کلب اور ینگ کلب یونین کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلا جائے گاجس میں بابا کارگو نے دو کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کے آغاز ہی میں بابا کارگو نے خوبصورت موومنٹ بنانی شروع کر دیں جس کے وجہ سے کھیل کے 5 ویں منٹ میں نظر گوگا نے رائٹ ونگ سے ہیڈ کے زریعے پاس دیا جس کو سٹرائیکر ظہیر نے ان فٹ (in foot) کے زریعے گول کردیا۔دوسری طرف ینگ یونین نے کھیل کے 8 ویں منٹ میں فہدنے سنٹر ہاف سے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر گول کیپر کے اوپر سے شوٹ لگائی جو کہ سیدھی جال کے اند ر چلی گئی۔کھیل کے 19 ویں منٹ میں بابا کارگو کے فیصل نے سنٹر سے بال کیری کرتے ہوئے دو دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے ڈائریکٹ شوٹ (directr shoot) کے زریعے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔کھیل کے 24 ویں منٹ میں ظہیر نے لیفٹ ونگ وحید کو کراس دیا جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کر دیا۔پہلے ہاف کے آخری منٹ (45 minute) میں ینگ یونین کی طرف سے قیوم نے بال لیکر کر جا ل کی طرف پیش قدمی کی ۔جس پر بابا کارگو کے دفاعی کھلاڑی کو رف ٹیکلنگ (rough teckling) کرنا پڑی جس پر میچ ریفری محمد افصل نے پنلٹی کک دے دی۔جس پر قیوم نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔ کھیل کا پہلا ہاف دو کے مقابلے میں تین گول سے بابا کارگو کے حق میں رہا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بابا کارگو نے اپنا جارحانہ انداز کو جاری رکھا۔کھیل کے 56 ویں منٹ میں علی نے سلیم بٹ کے دیے ہوئے پاس پر ٹاپ آف پبلٹی ایریا میں آو ٹ فٹ (out foot) کے زریعے گول کر دیا۔کھیل کے 67 ویں منٹ میں علی نے نظیر کے پا س پر ان فٹ کے زریعے انفرادی دوسرا گو ل بابا کارگو کے لیے پانچواں گول کردیا۔کھیل کے 85 ویں منٹ میں علی نے افراہیم کے خوبصورت چپ (Chip) پر خوبصورتی سے ٹیب ان (tab in) کے زریعے گول کر دیا۔اور اسطرح علی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015ء کے تحت راونڈ بی کے اگلے میچز بروز جمعتہ المبارک بتاریخ 25 دسمبر سن 2015 کو ہوں گے۔