2nd Fame Football League-2015 | Sabzazar FC & Ali Asghar FC grabs win! [Press Release]

2nd Fame Football League-2015 | Sabzazar FC & Ali Asghar FC grabs win! [Press Release]

2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015), Lahore, Pakistan

Round B Match Results

Group A

 

Sabzazar FC beat Jabbar Friends FC 5:0 @ 1500 PST @ RA Bazar Football Ground, Lahore Cantt, Lahore, Pakistan

Scorer Sabzazar: Ahsan (FW) 2 Goals @ 12, 46 Mnts, Kamran (FW) 1 Goal @ 25Mnts through penalty Kick and Zaheer 2 Goals @ 37, 44 Mnts.

Referee: Liaqat Ali Shah

Assistant Referees: Muhammad Afzal Khan and Muhammad Jameel

Match Commissioner: Mian Tariq Cell 0322-4588785

 

Group B

 

Ali Asghar FC beat Gulshan-e-Ravi FC 5:1 @ 1700 PST @ Fame Sports Football Ground, Model Town, Lahore, Pakistan

Scorer Ali Asghar: Usama 1 Goal @ 2 Mnt.

Scorer Gulshan-e-Ravi: Ferhad Ali 1 Goal @ 19 Mnt. Zeeshan (FW) 3 Goals @ 47, 54, 58 Mnts.

Referee: Mehboob-ul-Hassan

Assistant Referee: Amjad Ali and Naeem Shahzad

Match Commissioner: Shabir Ahmed Cell 0305-4505586

 

Tomorrow 2nd FFL-2015 Fixture

 

Group A

Match # 51 Quaid Manga FC Vs Young Union FC @ 1630 PST @ Fame Sports Football Ground, Model Town, Lahore, Pakistan

 

Attn: Sports Reporters/Sports Editors

Press Release

Pakistan, Lahore, Saturday, December 12, 2015

Two matches were played in Round B of 2nd Annual Fame Football League-2015 (2nd FFL-2015) under auspices of Fame Sports Football Club (FSFC).  Sabzazar FC and Ali Asghar FC beat Jabbar Friends FC and Gulshan Ravi FC respectively.

According to the press release issued hereby FSFC, first match was played at RA Bazar Football Ground where Sabzazar FC beat Jabbar Friends FC with a 5 goal huge margin. For Sabzazar FC goals come in continuation in12th, 25th, 37th, 44th and 46th minutes. Jabbar Club was completely outplayed in the match even rough play and lack of off ball planning could not help. Match was officiated by Liaquat Ali Shah referee, assistant referee Muhammad Jamil and Muhammad Afzal and Tariq Khan was match commissioner.

In second group B match, played at Fame Sports Football Ground Model Town, Ali Asghar FC beat Gulshan Ravi FC in a 5-1 one sided match. In the first half Ali Asghar Club’s Usama scored in 2nd minute, Gulshan Ravi equalized in 19th minute through Farhad Ali. After the drawn half Ali Asghar Club’s Zeeshan scored a hat trick by scoring in 47th, 54th, & 58th minutes.  Taimoor scored in and 85th minute. Match was officiated by Mehboob Ul Hassan referee, assistant referees were Amjad Ali and Naeem Shahzad and Shabbir Ahmad was match commissioner.

Tomorrow match no 51 of Group A of Second Round of 2nd FFL-2015 will be played between Quaid Manga FC and Young Union FC at 6.30 pm at Fame Sports Football Ground Model Town Lahore.

Agha Muhammad Ajmal

پریس ریلیز
برائے توجہ: سپورٹس ایڈیٹر/ سپورٹس رپورٹر
پاکستان،لاہور،ہفتہ،12دسمبر،سن 2015ء
فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میںآج دو میچ کھیلے گئے۔سبزہ زار کلب نے جبار فرینڈز کلب کو اور علی اصغر کلب نے زیشان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت گلشن راوی کلب کو مات دے دی۔
فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء کے راونڈ بی کاپہلا میچ گروپ اے کے تحت سبزہ زار کلب بمقابلہ جبار فرینڈز کلب کے مابین آر اے بازار فٹ بال گراونڈ لاہور میں کھیلا گیا جس میں سبزہ زار کلب نے جبار فرینڈز کلب کو پانچ گول کے بھاری مارجن سے ہر ا دیا۔کھیل کا آغاز ہی انتہائی جارحانہ انداز سے ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف بہترین موومنٹ بنائی۔کھیل کے 12 ویں منٹ میں سبزہ زارکے سٹرائیکراحسن نے رائیٹ آوٹ مرزا کامران کے کراس پر ان فٹ (in foot) کے زریعے کک لگا کر بہترین گول کر دیا۔کھیل کے 25 ویں منٹ میں سبزہ زار کے کامران نے قدیر خان کے پاس پر گول پوسٹ کے طرف چارج کیا جس کی وجہ سے جبار فرینڈز کے دفاعی کھلاڑی علی عباس کو ممکنہ گول روکنے کے لیے رف ٹیکلنگ (Rough Teckling)کرنا پڑی۔ جس پر ریفری لیاقت علی شاہ نے سبزہ زار کے حق میں پنلٹی کک دے دی ۔ جس پر کامران نے پنلٹی کک پر گول کر دیا۔ 37 ویں منٹ میں سبزہ زار کے قدیر نے سنٹر ہاف سے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر جبار فرینڈز کے تین دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گول پوسٹ کے لیفٹ سائٹ سے بال کو جا ل کی راہ دکھا دی۔44 ویں منٹ میں احسن نے پنلٹی ایریا میں قدیر کو پاس دیاجنہوں نے بال کو زور دار کک لگا کر گول کر دیا۔سبزہ زار کلب نے میچ کا پانچواں گول دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ اور کھیل کے 46 ویں منٹ میں احسن کے زریعے کیا ۔جنہوں نے جبار فرینڈز کے دفاعی کھلاڑیوں عبدالرحمٰن اور علی عباس کو ڈاج دیتے ہوئے کیا۔ اور اس طرح سبزہ زار کلب نے پانچ گول کے بھاری مارجن سے یہ میچ جیت لیا۔ دوسری طرف جبار فرینڈز کے کھلاڑیوں میں آف بال (off ball) پر پلاننگ میں فقدان دیکھنے میں آیا۔ اس میچ کے ریفری لیاقت علی شاہ ، اسسٹنٹ ریفری محمد جمیل اور محمد افضل خان جبکہ میچ کمشنرطارق خان تھے۔
دوسرا میچ گروپ بی کے تحت گلشن راوی کلب بمقابلہ علی اصغر کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہورمیں کھیلا گیا جس میں علی اصغر کلب نے گلشن راوی کلب کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول ہرا دیا ۔ کھیل کے آغاز ہی میں 2 ویں منٹ میں علی اصغر کلب کے تیمور نے سنٹر ہاف سے اسامہ کو پاس دیا جس کو انہوں نے ڈی کے باہر سے بہترین شوٹ لگا کر اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کردیا۔ کھیل کے 19 ویں منٹ میں گلشن راوی کلب کے سنٹرہاف شہزاد نے فرہاد علی کو پاس دیا جنہوں نے دفاعی کھلاڑی کو ڈاج دیتے ہوئے ڈی کے اند ر سے بال کو شوٹ کو زریعے گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔اس طرح پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں کھیل کے 47 ویں منٹ میں علی اصغر کلب کے تیمور نے رائٹ ونگ کی طرف سے زیشان کو مائنس کراس (Minus Cross) دیا جس کو انہوں نے ہیڈ کے زریعے گول کر دیا۔ 54 ویں منٹ میں زیشان نے دوسرا گول لیفٹ ونگ سے کیے گئے کراس پر ہیڈ کے زریعے کیا۔کھیل کے 58 ویں منٹ میں زیشان نے سنٹر ہاف سے ڈربلنگ (Dribbling) کرتے ہوئے تین دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے گول کیپر کے لیفٹ سائٹ سے خوبصورت پلیس (place) کرتے ہوئے گول کردیا اور اس طرح زیشان نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔کھیل کے آخری لمحات 85 ویں منٹ میں تیمور نے زبیر کے پاس پر گلشن راوی کے دفاعی کھلاڑی کو ڈاج دیتے ہوے شوٹ کے زریعے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کے لیے پانچواں گول کر دیا۔ اور اس طرح ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست فاش دے دی۔ اس میچ کے ریفری محبوب الحسن، اسسٹنٹ ریفری امجد علی اورنعیم شہزاد جبکہ میچ کمشنرشبیر احمد تھے۔
دوسری سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- کے راونڈ بی کا کل واحد میچ نمبر 51 گروپ اے کے تحت قائد مانگا کلب اور ینگ یونین کے مابین فیم سپورٹس فٹ
بال گراونڈ میں رات چھ بجکر تیس منٹ پرکھیلا جائے گا۔